ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیاں خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے:چین

ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیاں خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے:چین

چین نے امریکی ناکہ بندی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر لگائی گئی امریکی پابندیاں خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے فوجی تعیناتی میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور اس طرح کے مخصوص ناکہ بندی کے اقدامات نازک صورتِ حال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدامات جنگ بندی کو کمزور کریں گے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ چین کا موقف ہے کہ صرف مکمل جنگ بندی ہی حالات کو بہتر بنا سکتی ہے اور موجودہ صورتِ حال اس وقت نازک موڑ پر ہے، جس کے لیے چین مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔اس کے علاوہ، چینی وزارت خارجہ نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو بھی سختی سے مسترد کیا ہے اور اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔