انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، جس کی نگرانی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
سماعت میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان، راشد حفیظ، عامر کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کر دی، تاہم علی امین گنڈا پور کو اسی مقدمے میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔آج سماعت میں گواہان کی شہادتیں ریکارڈ نہیں ہو سکیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ فیصل جاوید خان، واثق قیوم، راشد حفیظ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا اور ان کے خلاف ٹرائل بدستور جاری ہے۔