سامعہ حجاب اغوا کیس ختم، ٹک ٹاکر اور سابق منگیتر میں صلح

سامعہ حجاب اغوا کیس ختم، ٹک ٹاکر اور سابق منگیتر میں صلح

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کا کیس بالآخر انجام کو پہنچ گیا۔

سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے، جس کے تحت دونوں نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللّٰہ معاف کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب نے حسن زاہد کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات بھی دور کر دیے۔یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں گھر کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، جس پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہوا اور عدالت نے حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی بھیج دیا تھا۔

بعد ازاں دونوں کی مشترکہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر عوامی ردعمل بھی سامنے آیا اور سامعہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد سامعہ نے وضاحت دی تھی کہ حسن زاہد ان کا منگیتر تھا۔اب صلح کے بعد یہ کیس باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔