ٹک ٹاکر سامعہ حجاب مبینہ اغوا کیس: سوشل میڈیا پر نئے انکشافات زیر بحث

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب مبینہ اغوا کیس: سوشل میڈیا پر نئے انکشافات زیر بحث

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغواء کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، جہاں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاتون اور ملزم حسن زاہد کے درمیان پہلے سے تعلقات موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عمر ملک نامی صارف نے دسمبر 2024 کی سامعہ حجاب کی ایک انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں مبینہ اغواء کار حسن زاہد کو ٹک ٹاکر کی سالگرہ کی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔عمر ملک نے اپنی پوسٹ میں الزام لگایا کہ سامعہ حجاب نے حسن زاہد سے قیمتی تحائف وصول کیے اور اب معاملے کو مختلف رنگ دیا جا رہا ہے۔ صارف نے دعویٰ کیا کہ حسن زاہد دراصل صرف اپنا چھ لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون واپس لینے گیا تھا۔

پولیس کی کارروائی اور تفتیش
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے چند روز قبل تھانہ شالیمار کی حدود سے حسن زاہد نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ سامعہ حجاب نے بھی انسٹاگرام پر ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ تاہم، پولیس نے تاحال نہ تو ملزم کی تصویر جاری کی ہے اور نہ ہی کوئی ابتدائی تفتیشی رپورٹ یا باضابطہ بیان سامنے لایا ہے۔

سوشل میڈیا پر بحث
عمر ملک کے دعوے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق شالیمار پولیس کی جانب سے ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔