ڈیرہ غازی خان: وین اور ٹرک تصادم میں 4 خواتین ٹیچرز سمیت 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ڈیرہ غازی خان: وین اور ٹرک تصادم میں 4 خواتین ٹیچرز سمیت 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ویب ڈیسک:پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک وین اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، اس تصادم کے نتیجے میں نجی سکول کے پرنسپل سمیت 4 خواتین ٹیچرز موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پرنسپل سید امجد، اور خواتین ٹیچرز کرن، نوشین، اور طاہرہ شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمیوں کے علاج کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ اس حادثے نے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی ہے اور لوگوں نے حادثے کے سبب شدید افسوس کا اظہار کیا۔