ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک سکول بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تصادم کے بعد سکول بس نالے میں گر گئی، جس کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس سے نکال لیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے، جبکہ پندرہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حالات کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔