لاہور ،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب اور امریکا سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پہنچ گیا۔سعودی عرب سے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوایا ۔ سعودی سفارتخانے کے مطابق امدادی سامان قصور، جلالپور، علی پور، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر میں تقسیم کیاگیا ، کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکیجز مختص کئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کی پہلی کھیپ سے لدے ہوئے سی سیونٹین اور سی ون تھرٹی جہازوں کی آمد اور سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الاْمور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔