اسلام آباد(آئی این پی )سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے چین کی جانب سے امدادی سامان کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے۔دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل چین سے نور خان ایئر بیس پہنچا ئے گئے،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے امدادی پروازوں کا استقبال کیا،تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے اس موقع پر کہاکہ چین کی بروقت امدادپاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں،چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔