پاکستان نے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوادی

 کراچی(آئی این پی )زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی دوسری کھیپ میانمار کے شہر ینگون میں باضابطہ طور پر مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق 35 ٹن ہنگامی امدادی سامان پر مشتمل یہ دوسری کھیپ ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میانمار کے حکام کے سپرد کی گئی جس کے بعد حالیہ زلزلے کے بعد بھیجی گئی مجموعی امداد 70 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔یہ امداد وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر روانہ کی گئی۔