26 غیر قانونی شکار ی خود’’ شکار‘‘

55 نیٹنگ گیئرز اور 200 سے زائد زندہ بٹیر بر آمد،26 ملزموں کو 8 لاکھ روپے کے جرمانے عائد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبے بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور سمگلنگ کے خلاف وائلڈلائف رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 55 نیٹنگ گیئرزاور 200 سے زائد زندہ بٹیر بر آمدکر کے 26 ملزمان کا چالان مرتب کیا گیا، متعدد کو 8 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے۔ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور راولپنڈی ریجن میں کی گئیں ،لاہور ریجن میں 6 شکاریوں پر 2 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ ،فیصل آباد میں 3 نیٹنگ گیئرز بر آمد کر کے تیتر کے غیر قانونی شکار پر 3 افراد کا چالان،چکوال میں بٹیر و تیتر کے 2 نیٹنگ گیئرز ضبط کر کے 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کتوں سے غیر قانونی شکار کرنے پر 2 افراد کو 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،اٹک میں بٹیر کے 3 نیٹنگ گیئرز ضبط کر کے ایک چالان کر کے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔غیر قانونی شکار کی ویڈیو وائرل کرنے پر 2 ٹک ٹاکرز کو 40 ہزار روپے جرمانہ،ڈی جی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بٹیر کے 12 نیٹنگ گیئرز اور فالکن کا 1 گیئرز ضبط اور 16 چالان مرتب کئے گئے۔کارروائیوں کے دوران 150 سے زائد زندہ بٹیر قدرتی ماحول میں آزاد کر دئیے گئے۔