غیر قانونی شکار ،8 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات وپارکس کے ترجمان کے مطابق لاہور ،گوجرانوالہ اور گجرات سے جنگلی جانوروں،پرندوں اورخزندوں کے غیر قانونی شکاراورکاروبارمیں ملوث 8 ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارکر لئے گئے ، ڈیڑھ لاکھ جرمانہ جبکہ بقیہ کیس عدالت میں زیر التوا ہیں۔ لاہور ریجن میں پنجروں میں قید جنگلی پرندوں کی فروخت کرنیوالے 2ملزم گرفتار کر کے سینکڑوں پرندے ضبط کر کے قدرتی ماحول میں آ زاد کر دئیے گئے جبکہ سانڈھے کا تیل فروخت کرنیوالے ایک ملزم کیخلاف بھی کارروائی کا آ غا ز کر دیا گیا ۔ گوجرانوالہ ٹیم نے جنگلی پرندوں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزم کو 14 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ گجرات میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے 4شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کر کے کیس نمٹا دئیے گئے۔