پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ،کورم پورا کرنا اپوزیشن کیلئے چیلنج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر آج پیر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔اپوزیشن کو کورم پورا کرنے کے لئے 93 اراکین درکار ہیں، اپوزیشن کے کل اراکین کی تعداد 102 ہے، اپوزیشن کے اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز کی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد ہے۔اپوزیشن کا ایک رکن ملک سے باہر ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں اپوزیشن اراکین اپنے حلقوں میں مصروف ہیں۔اپوزیشن کے کل 99 اراکین میں سے 93 اراکین کی اجلاس میں شرکت اپوزیشن کے لئے چیلنج بن گئی۔