اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے رہنما جنید اکبر خان نے ایک بار پھر کورم کی نشاندہی کر دی کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو ابتدا ہی میں اپوزیشن رکن جنید اکبر خان نے بطور احتجاج کورم کی نشاندہی کر دی۔جنید اکبر خان نے کہا کہ‘‘جب تک سینئرز کا رویہ تبدیل نہیں ہوتا، حالات یہی رہیں گے۔’’انہوں نے مزید کہا،‘‘یہ مقابلے کا امتحان پاس کرکے آئے ہیں تو ٹھیک ہے، مقابلہ حسن جیت کر آئے ہیں تو ٹھیک ہے۔ ہم کورم پورا کرنے کے لیے تو نہیں آئے۔کورم کی گنتی کرائی گئی تو ایوان میں مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی، جس پر قومی اسمبلی کا اجلاس کورم مکمل ہونے تک ملتوی کر دیا گیا۔