پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہو گیا

لاہور (آئی این پی) اپوزیشن اپنی ہی ریکوزیشن پر بلائے جانے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے باعث اجلاس کل بروز بدھ صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔پنجاب اسمبلی کااجلاس 2گھنٹے 12منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میں محکمہ انفارمیشن و کلچر کے بارے میں سوالوں کے جواب دیئے جانے تھے تاہم اس سے قبل ہی کورم کی نشاندہی کی وجہ سے وقفہ سوالات نہ ہوسکا۔پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے پنجاب اسمبلی کااجلاس 25فروری بروز بدھ صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔