راولپنڈی (یواین پی)اسلام آباد میں سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 فوجی افسروں کو گواہی کے لیے طلب کرلیا، اس حوالے سے خصوصی جج سینٹرل شہریار ارجمند نے مقدمے کی سماعت کی، کارروائی کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وزیراعظم کی 3 بہنیں اور ان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کو اگلی سماعت پر پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے