جنوبی وزیرستان کے شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

جنوبی وزیرستان کے شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے سپاہی نصر اللہ اور روزی خان شہید ہوگئے اور انہیں پشین اور بارکھان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

نمازِ جنازہ میں شہداء کے لواحقین، سول و عسکری حکام، علاقائی عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔صدر پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور سینئر فوجی افسران نے شہداء کی قبروں پر چادریں چڑھائی۔