پشاور: بارودی دھماکے میں شہید پولیس اہلکار محمد سجاد کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

پشاور: بارودی دھماکے میں شہید پولیس اہلکار محمد سجاد کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود گڑھی قمر دین میں بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار محمد سجاد کی نمازِ جنازہ آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

محمد سجاد بعد ازاں ایل آر ایچ اسپتال میں شہادت حاصل کر گئے تھے۔نمازِ جنازہ میں قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا محمد علی بابا خیل، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، فوجی افسران، دیگر سینئر پولیس افسران، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، سی ٹی ڈی افسران، اہلکار اور شہید کے لواحقین شریک تھے۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور افسران و پاک فوج کے نمائندوں نے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہید کے لیے دعائے مغفرت کی۔

قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور سی سی پی او پشاور نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید محمد سجاد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔