جعفر ایکسپریس حملہ: 4 شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کے لیے روانہ

جعفر ایکسپریس حملہ: 4 شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کے لیے روانہ

ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس حملے کے شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے

جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔ شہداء میں محمد ممتاز (مانسہرہ)، روزے علی (اسکردو گانچھے)، محمد عثمان (اٹک) اور محمد امتیاز (سیالکوٹ) شامل ہیں، جن کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔جعفر ایکسپریس حملے میں جاں بحق ہونے والے 25 افراد میں سے 2 ریلوے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ، حملے میں زخمی ہونے والے 29 افراد کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج رکھا گیا ہے، جن میں سے 16 زخمی سی ایم ایچ کوئٹہ اور 13 زخمی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں علاج کروا رہے ہیں، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔زخمیوں نے بتایا کہ حملے کے مناظر ناقابل بیان تھے، جب دہشتگرد ایک ایک کر کے مسافروں کو فائرنگ کر کے مار رہے تھے۔ زخمیوں کے مطابق ان کے پاس دوسرا راستہ نہیں تھا اور موقع ملتے ہی 70 سے زائد افراد وہاں سے بھاگ گئے، تاہم کئی افراد دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے۔