دوحہ میں عرب و اسلامی ممالک کا اہم سربراہی اجلاس، اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی صورتحال زیرِ بحث

دوحہ میں عرب و اسلامی ممالک کا اہم سربراہی اجلاس، اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی صورتحال زیرِ بحث

قطر میں آج عرب اور اسلامی ممالک کا اہم سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس میں 50 سے زائد ملکوں کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

 اجلاس میں غزہ کی صورتحال، اسرائیلی حملے اور دوحہ پر حالیہ فضائی کارروائیوں پر غور کیا جائے گا۔

قطری وزیراعظم کے بیانات
شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں قطر کی ثالثی کوششوں کو نہیں روک سکتیں۔عالمی برادری کو چاہیے کہ اسرائیل کے جرائم پر دوہرا معیار ترک کرے اور اسے جوابدہ بنائے۔
اہم شرکاء
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف
ایرانی صدر مسعود پزشکیان
عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی
ترک صدر رجب طیب اردوان
فلسطینی صدر محمود عباس پہلے ہی دوحہ پہنچ چکے ہیں۔
اجلاس کی اہم جھلکیاں
ایک مسودہ قرارداد پیش کیا جائے گا جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی کوششوں کی اپیل شامل ہوگی۔اس وقت تک اجلاس میں کسی اقتصادی یا سفارتی اقدام کی شق شامل نہیں کی گئی۔اجلاس عرب اور اسلامی ممالک کے اتحاد اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہوگا۔