عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کے خلاف 8.4 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کے خلاف 8.4 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

 دعویٰ ڈیفامیشن ٹریبونل میں دائر کیا گیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معین قریشی سے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانہ وصول کیا جائے۔دعویٰ کے مطابق، معین قریشی نے 28 دسمبر کو نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں وزیراطلاعات کے بارے میں جھوٹا، بے بنیاد اور ہتک آمیز بیان دیا۔ درخواست میں ویڈیو کلپس، اسکرین ریکارڈنگز اور تحریری ٹرانسکرپٹس بطور شواہد جمع کروائے گئے ہیں۔

دعویٰ میں کہا گیا کہ معین قریشی کا الزام کہ عظمیٰ بخاری نے 150 سے 200 پیڈ افراد کو پنجاب اسمبلی میں داخل کروایا سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، جس سے ان کی ذاتی، سیاسی اور عوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معین قریشی کے خلاف ڈگری ہرجانہ جاری کیا جائے اور انہیں عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔