لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنا ریگولر میڈیکل چیک اپ کروائیں گے جہاں ان کا قیام 2 ہفتے تک متوقع ہے۔
نواز شریف کا یہ دورہ صرف طبی معائنے کے لیے ہے، جس میں مختلف ٹیسٹ اور رپورٹس شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ جون 2025 میں لندن جاچکے ہیں۔چند روز قبل نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں بھی اپنا طبی معائنہ کرایا تھا جہاں پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کی نگرانی میں ان کا گردن اور سر کا ایم آر آئی کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انہیں پٹھوں میں شدید درد کی شکایت تھی۔واضح رہے کہ نواز شریف ماضی میں بھی اپنے طبی معائنے کے سلسلے میں لندن کا دورہ کرتے رہے ہیں، جہاں وہ ماہرین سے وقتاً فوقتاً چیک اپ کرواتے ہیں۔