پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس کے 10 بدترین ممالک میں شامل ہے، وائٹ پیپر

جمہوریت کی صورت میں طاقتور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے، میڈیا مسلسل دباؤ کا شکار، صحافیوں کو مقدمات کا سامنا ہے
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں جمہوریت کی صورت میں طاقتور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے، میڈیا مسلسل دباؤ کا شکار، صحافیوں کو مقدمات کا سامنا ہے، پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس کے 10 بدترین ممالک میں شامل ہے، ایوان میں نمائشی بحث و مباحثہ عوامی مسائل کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔فیک نیوز واچ ڈاگ کا جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں اداروں کی سیاست میں مداخلت رہی سہی جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیاگیا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پیر کو عالمی یوم جمہوریت منایا جائے گا۔وائٹ پیپر میں پاکستان میں نظام جمہوریت کا جائزہ، تجاویز پیش کی گئیں۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر اور نیپال کا موازنہ بھی کیا گیا۔نشریاتی اداروں، عالمی آرگنائزیشن اور صحافتی تنظیموں کی جمہوریت کے حوالے سے رپورٹس بھی وائٹ پیپر کا حصہ ہیں۔وائٹ پیپرکے مطابق پاکستان میں جمہوریت کی صورت میں طاقتور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے،ملک میں بلا تفریق احتساب کا نظام جمہوریت روایات کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا،بیوروکریسی کو عام شہری کے سامنے جوابدے بنانے سے نظام میں بہتری ممکن ہے،، فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق پاکستان میں انتخابات میں شفافیت کے بغیر جمہوریت کا عالمی دن بے معنی ہے۔