شکاگو(آئی این پی )امریکا کے شہر شکاگو میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ(آئی سی ای ) کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک میکسیکن شہری ہلاک ہوگیا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب افسران نے 38 سالہ سیلویریو ویلگاس-گونزالیز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ڈی ایچ ایس کے بیان کے مطابق ویلگاس-گونزالیز نے اپنی گاڑی افسران پر چڑھانے کی کوشش کی، جس پر ایک افسر نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔شکاگو میں میکسیکو کے قونصل خانے نے ہلاک شخص کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک باورچی تھا اور میکسیکو سے تعلق رکھتا تھا۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ وہ مقتول کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں