امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شہری ہلاک

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر لوگوں کو بغاوت پر بھڑکانے کا الزام
منی ایپولس میں شہری کی ہلاکت پر مقامی قیادت کے رد عمل کو خطرناک ہے،امریکی صدر
واشنگٹن ،منیاپولس(آئی این پی )امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کے ایک اور واقعہ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر لوگوں کو بغاوت پربھڑکانے کا الزام عائد کردیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں فیڈرل ایجنٹ کی گولی سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ الیکس جیفری پریٹی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ امریکی شہری اور آئی سی یو نرس تھا، مقتول الیکس جیفری پریٹی انتہائی زخمی امریکی فوجیوں کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایکواڈور کے شہری کو گرفتار کرنے علاقے میں پہنچے تھے