واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس کی سڑکوں پر ایک امریکی امیگریشن افسر نے خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گیا اور مقامی رہنمائو ں میں غم و غصہ پھیل گیا, جنہوں نے وائٹ ہائو س کے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ خاتون ایک ڈومیسٹک (داخلی )دہشت گرد تھیں۔مقامی میڈیا میں 37 سالہ رینی نکول گڈ کے نام سے شناخت کی جانے والی خاتون کو بالکل قریب سے(پوائنٹ بلینک رینج )) اس وقت گولی ماری گئی جب وہ بظاہر ان ایجنٹوں سے گاڑی بھگا کر دور جانے کی کوشش کر رہی تھیں