حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دیگا، نیتن یاہو

 قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں،اسرائیلی وزیر اعظم 
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔ اسرائیلی میڈیارپورٹس کیم طابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔اس حملے میں چھ افراد شہید ہوئے تھے، حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا میں شامل نہیں تھا، شہید ہونے والوں میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے اور معاون بھی شامل تھے۔