ایران کے خلاف فتح سے یرغمالیوں کی رہائی کا امکان پیدا ہوا:نیتن یاہو

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے  ان کی ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ میں فتح سے کچھ اہم مواقع پیدا ہوئے ہیں جن میں یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے  انہوں نے  مقبوضہ بیت المقدس میں  سکیورٹی حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف فتح کے بعد کئی راستے کھلے ہیں، جن میں سے سب سے پہلا یرغمالیوں کی رہائی کا ہے۔ انہوں نے فلسطین کے عسکریت پسند گروپ کے خلاف جاری مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقینا ہمیں حماس کو شکست دینے کے لیے غزہ کا معاملہ بھی حل کرنا ہو گا اور میرا اندازہ ہے کہ ہم یہ دونوں مقاصد حاصل کر لیں گے۔