ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں پر خشک ہوائیں موجود ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہا۔ پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی40،کراچی ،ٹھٹھہ،میرپور خاص اور حیدر آباد میں 39ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔