غلط نام لکھنے پر علی امین گنڈا پور کے وکیل کا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط

 وزیراعلی کا نام غلط لکھنے کے واقعے کی انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے،مطالبہ
 پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کا نام پشاور ہائی کورٹ کیس سلیپ میں غلط لکھنے کے معاملہ میں پیش رفت ،وزیر اعلی کے پی کے وکیل بشیر خان وزیرایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کا نام غلط لکھنے کے واقعے کی انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ انسٹی ٹیوشن برانچ کی سلیپ پرعلی امین گنڈا پور کا اردو میں نام غلط تحریر کیا گیا۔انسٹی ٹیوشن برانچ کے غیرمتعلقہ شخص نے سلیپ حاصل کی جو ضابطے کے خلاف ہے، ملوث اسٹاف کیخلاف کارروائی کی جائی تاکہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو سکے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے گزشتہ روز ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، ہائیکورٹ کے کیس نمبر سلیپ میں وزیراعلی کا اردو میں نام غلط تحریر کیا گیا ہے۔