ملاقات کیلئے وقت دیا جائے:علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے چیف  جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھاہے جس میں انھوں نے  ملاقات کیلیے وقت دینے کی استدعا کی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام خط میں استدعا کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا  کی چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت طے کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی گزارشات اْن کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔