سندھ ہائیکورٹ نے وفات پانے والے 7 ملزموں کی سزائیں ختم کر دیں، جائیدادوں کی ضبطگی برقرار‘ 4 ملزموں کی اپیلیں منظور
کراچی (یواین پی)سندھ ہائی کورٹ نے 80ء کی دہائی کے مالیاتی فراڈ کے ریفرنسز میں سزا یافتہ 9 ملزموں کی 14 اپیلوں پر سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے وفات پانے والے 7 ملزموں کی سزائیں ختم کر دیں تاہم وفات پانے والے ملزموں کی جائیدادوں کی ضبطگی برقرار رکھنے کا حکم دیا ،4 ملزموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیاگیا۔سماعت کے دوران جسٹس خالد حسین نے کہا کہ کاروبار کے نام پر فراڈ سے عوام کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔