اب ذمے داری اٹھائی ہے تو پھر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا ،قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر راج کی تائید کی کہ جو فیصلہ آپ نے کیا یقینا خوشدلی سے نہیں کیا، خدا کے لیے کے پی کے ساتھ کراچی اور سندھ پر بھی نظر رکھیں۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ قومی سلامتی اور بقا کے تقاضے ہیں کہ آپ نے یہ فیصلہ کیا، بیرسٹر گوہر کی تقریر سے محسوس ہوا کہ آپ غلط سائیڈ پر کھڑے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ آپ کے پاس دلیل نہیں کہ جو فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے، اب ذمے داری اٹھائی ہے تو پھر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹریٹ کرائم کراچی میں ہو رہا ہے، ہمارے بچے ٹینکرز اور گٹر کی نذر ہو رہے ہیں، خدا کے لیے کے پی کے ساتھ کراچی اور سندھ پر بھی نظر رکھیں۔