ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے: فاروق ستار

  جب لوگ سمجھتے ہیں انصاف نہیں ہونا تو پھر ایسے واقعات ہوتے ہیں،میڈیا سے گفتگو 

کراچی (آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ دن کے اوقات میں یہ ڈمپر سفاکی کیساتھ سڑکوں پردوڑتے پھرتے ہیں، موٹرسائیکل سوار ہوں یاراہ گیر کسی کو بھی کچل دیتے ہیں،3ڈمپرجلانے کا واقعہ انتظامیہ کی بے حسی پر پیش آیا ہے، جب لوگ سمجھتے ہیں کہ انصاف نہیں ہونا تو پھر ایسے واقعات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی دیکھ کرشہری مشتعل ہوکر ردعمل دیتے ہیں، حکومت، پالیسی بنانیوالے، پولیس بے حسی پر آجائیں تو واقعات ہوتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تشدد کی ہرحال میں مذمت ہونی چاہیے، کراچی کی سڑکیں تباہ حال اور کوئی پرسان حال نہیں ہے، پانی کی قلت ہے اور ایک وقت آئیگا کہ پانی کے لیے فسادات شروع ہوجائیں گے۔