ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک(حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا تاہم اس کا ملبہ گرنے سے کچھ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سول ڈیفنس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی ‘بیان میں مزید کہا گیا ہے میزائل کے ان ٹکڑوں کی زد میں آکر ایک کنڈرگارٹن اسکول اور طبی سہولیات پر مشتمل کمپلیکس کو نقصان پہنچا ہے۔