لاہور(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 24 ملی میٹر، مظفرآباد شہر میں 22، مظفرآباد ایئرپورٹ پر 15 اور کوٹلی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ میں 15 ملی میٹر، پارہ چنار میں 14، تخت بھائی میں 13، پشاور شہر میں 12، دروش اور کاکول میں 11، پٹن میں 10، دیر بالا اور مالم جبہ میں 9، دیر زیریں میں 8، کالام میں 7 جبکہ سوات کے سیدو شریف اور چترال میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق میر خانی میں 5 ملی میٹر، باچا خان ایئرپورٹ پر ایک ملی میٹر اور پشاور ایئرپورٹ پر بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلگت بلتستان میں سکردو میں 9 ملی میٹر، استور میں 8، گلگت میں 5، گوپس میں 2 جبکہ بنجی اور چلاس میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔