خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے آج باقاعدہ حلف اٹھایا۔
یہ حلف گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت لیا۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے عدالتی فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ گورنر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔ اگر گورنر نے حلف نہ لیا تو اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینے کے مجاز ہوں گے۔اس فیصلے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کو ہدایت کی کہ وہ پشاور جائیں اور عدالتی حکم پر عمل کریں۔
دو روز قبل سہیل آفریدی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں 90 اراکین کی حمایت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، جبکہ اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق، سہیل آفریدی کو کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہے، اور وہ منتخب نمائندوں یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔یہ اقدام صوبے میں سیاسی بحران کے بعد حالیہ عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت کی تشکیل کو یقینی بناتا ہے۔