فیفا صدر جیانی انفنتینو: غزہ میں جنگ بندی کے بعد فٹبال کی تمام سہولتیں بحال کی جائیں گی

فیفا صدر جیانی انفنتینو: غزہ میں جنگ بندی کے بعد فٹبال کی تمام سہولتیں بحال کی جائیں گی

فیفا کے صدر جیانی انفنتینو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری تنازع کے بعد وہاں فٹبال کی تمام سہولتیں دوبارہ فراہم کی جائیں گی۔

یہ اعلان انہوں نے مصر میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران کیا، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس کا مقصد غزہ میں دو سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کی جنگ بندی اور طویل مدتی استحکام و تعمیر نو کی بنیاد رکھنا تھا۔انفنتینو نے کہا کہ فیفا فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ملک کے ہر کونے میں فٹبال کو واپس لانے میں مدد کرے گا۔وہ پچیں بنائیں گے، انسٹرکٹرز فراہم کریں گے، اور مقابلوں کے انعقاد میں مدد کریں گے۔
فیفا ایک فنڈ قائم کرے گا تاکہ فلسطین میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو ممکن ہو۔انفنتینو نے زور دیا کہ دنیا بھر کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے کیونکہ فٹبال بچوں کے لیے امید اور خوشی لاتا ہے۔واضح رہے کہ فیفا پر اسرائیل کی فٹبال سرگرمیوں پر پابندی کے لیے بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔