ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاستدان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا:آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ جمہوریت کے لیے تحمل اور بردباری کی مثال تھے، اور ان کی جدائی ایک عہد کے خاتمے کے مترادف ہے۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔یاد رہے کہ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کا انتقال ہو گیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔