ہالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ رابرٹ ریڈ فورڈ اگست 1936 میں سانتا مونیکا، کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے اور ایک دودھ والے کے بیٹے تھے۔
بعد میں وہ ایک آئل کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرنے لگے، مگر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔ریڈ فورڈ نے اپنی اداکاری کا آغاز 1960 کی فلم "ٹال اسٹوری" سے کیا، جس میں انہوں نے ایک چھوٹے کردار میں حصہ لیا اور معروف اداکارہ جین فونڈا کے ساتھ کام کیا۔ 60 اور 70 کی دہائی میں ان کی اداکاری نے انہیں عالمی شہرت دلائی، اور وہ ہالی ووڈ کے سب سے معتبر اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔
ان کی فلمی زندگی میں پچاس سے زائد ہالی ووڈ فلمیں شامل ہیں، جن میں سے نمایاں فلمیں یہ ہیں:
دی وے وی وئر (1973)
دی گریٹ گیٹس بی (1974)
آل دی پریذیڈنٹس مین (1976)
دی نیچرل (1984)
ان ڈیسنٹ پروپوزل (1993)
دی ہارس وِسپرر (1998)
آل اِز لاسٹ (2013)
ریڈ فورڈ نے بطور ہدایت کار بھی کئی یادگار فلمیں تخلیق کیں، جن میں شامل ہیں:
اے ریور رنز تھرو اِٹ (1992)
کوئز شو
دی لیجنڈ آف بیگر وینس (2000)
لائنس فار لیمبس (2007)
ان کی اداکاری اور ہدایت کاری نے ہالی ووڈ میں ایک نمایاں مقام قائم کیا اور انہوں نے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایوارڈ بھی جیتا۔