نیتا امبانی کے اس خوبصورت ہینڈ بیگ کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

نیتا امبانی کے اس خوبصورت ہینڈ بیگ کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کسی بھی تقریب میں شرکت کریں، تو میڈیا کی توجہ ان سے ہٹنا مشکل ہوتا ہے۔

حال ہی میں مشہور بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی پارٹی میں بھی نیتا امبانی کی شرکت نے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔پارٹی میں جہاں فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات موجود تھیں، جیسے ہی نیتا امبانی نے انٹری دی، ان کا Hermès Birkin ہینڈ بیگ خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا، جس کی قیمت 53 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ بتائی گئی۔یہ شاندار ہینڈ بیگ سفید سونے سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں 3,025 ہیرے جڑے ہوئے ہیں، جس کے باعث اسے دنیا کے سب سے قیمتی اور خوبصورت ہینڈ بیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

نیتا امبانی نہ صرف بھارت کی سب سے بااثر خواتین میں شامل ہیں بلکہ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 3 بلین ڈالرز سے زائد ہے۔ وہ تعلیم، صحت اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں فلاحی کاموں کے لیے بھی مشہور ہیں۔یہ تقریب اور نیتا امبانی کا شاندار ہینڈ بیگ اس بات کا ثبوت ہے کہ عیش و عشرت اور فلاحی کام دونوں کا امتزاج بھی ممکن ہے۔