اڑنے والی کار کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

اڑنے والی کار کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

سائنس فکشن کبھی جو خواب نظر آتا تھا، وہ اب حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے—امریکا کی کمپنی الیف ایرو ناٹکس نے دنیا کی پہلی اڑنے والی کار کی پیداوار شروع کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑی الیف ماڈل اے الٹرا لائٹ 2026 کے اوائل میں صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔ ابتدائی قیمت 3 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے اور فی الحال یہ صرف منتخب صارفین کو فراہم کی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف کو پرواز میں اکتاہٹ ہو تو یہ گاڑی زمین پر اتر کر عام سڑکوں پر بھی چلائی جا سکتی ہے، جو کسی جیمز بانڈ فلم کا منظر محسوس کراتی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ گاڑی مکمل طور پر برقی ہے اور شہری علاقوں میں شدید ٹریفک سے بچنے کے لیے موزوں ہے۔ اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد پری آرڈرز موصول ہو چکے ہیں، جس سے اس کی مانگ میں تیزی واضح ہوتی ہے۔فیکٹری سلیکان ویلی میں واقع ہے اور یہاں گاڑی کی تیاری کے تمام مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں، تاکہ یہ صارفین کے لیے محفوظ اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل ثابت ہو۔