دلہن نے شادی کے آخری لمحات میں انکار کر دیا، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے!

دلہن نے شادی کے آخری لمحات میں انکار کر دیا، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے!

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست کرناٹک میں شادی کی تقریب کے دوران ایک دلہن نے دولہا سے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا اور دوست کے ساتھ چلی گئی، جس کا واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن پلوی اسٹیج پر موجود ہیں، جہاں دلہن کے آنسو جاری ہیں اور وہ رو رہی ہے۔ دولہا پریشان ہو کر پوچھتا ہے کہ اس کے رونے کی کیا وجہ ہے، جس پر دلہن شادی سے انکار کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ وہ کسی اور سے محبت کرتی ہے۔ ویڈیو کے اختتام پر دلہن پولیس کے ہمراہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ روانہ ہو جاتی ہے۔یہ واقعہ بھارتی شادی کی تقریبات میں پیش آنے والے منفرد اور جذباتی لمحات کی عکاسی کرتا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان خاصی توجہ حاصل کی ہے۔