منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی بریّت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

جج محمد عارف خان نیازی نے تحریری حکم میں کہا کہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام دلائل مکمل طور پر سن لیے گئے ہیں۔سماعت کے دوران پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی گئی، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ گزشتہ سماعت پر حاضری معافی مکمل نہیں تھی اور میڈیکل نسخہ شامل نہیں کیا گیا تھا۔

تاہم عدالت نے عبوری حکم میں لکھا کہ اس مرتبہ حاضری معافی کی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے ڈاکٹر کی تصدیق شدہ رپورٹ اور نسخہ منسلک ہے، جس میں ڈاکٹر نے پرویز الٰہی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔لہٰذا عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔