پولیس ملازمین ، اہلخانہ کے علاج کیلئے 35 لاکھ کا اجرا

ہیڈ کانسٹیبل ناصر علی کوہڈیوں کے مرض کے علاج کیلئے 10لاکھ جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 35 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل ناصر علی کو ہڈیوں کے موذی مرض کے علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ڈرائیور کانسٹیبل محمد اصغر خان کو جگر کے کینسر اور کانسٹیبل حفیظ الرحمن کو بیوی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے فی کس5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر فیض احمد کو جگر کینسر کے علاج معالجے کیلئے3 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد اکبر کو بیوی کے جگر ٹرانسپلانٹ کیلئے3 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔اے ایس آئی محمد افضال کو بیوی اور ہیڈ کانسٹیبل رفیع اللہ کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد امین اور مرحوم ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد جمیل کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر3 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ سب انسپکٹر امجد علی اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد طفیل کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر1 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء￿  کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔