لاہور : 24 گھنٹوں کے دوران 246 ٹریفک حادثات

 318 افراد زخمی، 98 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا
219 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد دی
لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات کے 246 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 318 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ان حادثات میں 98 شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 219 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات تیز رفتاری، لاپرواہی اور ون ویلنگ کے باعث پیش آئے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے