لاہور(کرائم رپورٹر) ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جن میں 691 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 847 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹرسائیکل حادثات کی رہی، جو مجموعی حادثات کا 75 فیصد ہیں۔ ادارے نے شہریوں پر زور دیا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین، لائن اور لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کیا جائے۔اعداد و شمار کے مطابق حادثات میں 869 ڈرائیورز، 67 کم عمر ڈرائیورز، 514 مسافر اور 162 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ لاہور میں 264 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 335 افراد متاثر ہوئے، جبکہ ملتان 89 حادثات اور 103 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور فیصل آباد 79 حادثات اور 85 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں مجموعی طور پر 1545 افراد متاثر ہوئے جن میں 1231 مرد اور 314 خواتین شامل ہیں۔ حادثات میں 1359 موٹرسائیکلیں، 91 آٹورکشے، 139 کاریں، 24 وین، 11 مسافر بسیں، 48 ٹرک اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔