پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹروں سے محروم ہونے کا انکشاف

 فیصل آباد میں 22، سرگودھا15، جہلم 13، گجرات 12 اور بہاولنگرمیں 11 بنیادی مراکز ڈاکٹروں سے محروم ہیں
فیصل آباد (آئی این پی)صوبہ پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹروں سے محروم ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ڈیلی ویجزپر بھی تاحال ڈاکٹروں کی 100 فیصد تعیناتی نہ کی جاسکی اور 246 بنیادی مراکزصحت طویل عرصہ سے ڈاکٹروں کے بغیر ہی چل رہے ہیں، ان میں سے فیصل آباد میں 22 بنیادی مراکز صحت ایسے ہیں جہاں ڈاکٹرز موجود نہیں، اسی طرح سرگودھا میں 15، جہلم میں 13، گجرات میں 12 اور بہاولنگرمیں 11 بنیادی مراکز ڈاکٹروں سے محروم ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ اور میانوالی میں 10، 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اٹک میں 9، 9 بنیادی مراکز میں اب تک ڈاکٹروں کی تعیناتی نہیں کی گئی، پاکپتن، خوشاب، جھنگ اور بہاولپورکی صورتحال بھی ایسی ہی ہے جہاں 8،8 سینٹرز پر ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں، شیخوپورہ اور ملتان میں 5، لودھراں، گوجرانوالہ اور چکوال میں 4،4 بنیادی صحت کے مراکز میں کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں ہے، راجن پور، قصور اور ڈیری غازی خان میں 3،3 سینٹرز ڈاکٹروں سے محروم ہیں۔