سیلاب اور سکولوں کے تاخیر سے کھلنے پر امتحانات مڈ ٹرم کے ساتھ ہوں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کے فرسٹ ٹرم امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق حالیہ سیلاب اور تعلیمی اداروں کے تاخیر سے دوبارہ کھلنے کے باعث امتحانات کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ فرسٹ ٹرم امتحانات 15 اگست سے شروع ہونا تھے لیکن اب انہیں مڈ ٹرم امتحانات کے ساتھ دسمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ اگر امتحانات نصاب کے مطابق وقت پر مکمل کیے جائیں تو بچوں پر اضافی دباو? نہیں پڑتا، تاہم امتحانات کے بار بار مو?خر ہونے سے طلبہ میں مایوسی اور بے دلی بڑھ رہی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق نیا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اب فرسٹ ٹرم امتحانات دسمبر میں مڈ ٹرم کے ساتھ ہی لیے جائیں گے تاکہ نصاب مکمل ہونے کے بعد نتیجہ یکساں طور پر جاری کیا جا سکے۔