پیکٹا :تمام کلاسز کے مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)سرکاری تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری ،پیکٹا کے تحت تمام کلاسز کے مضامین کے مڈ ٹرم امتحانات8دسمبر 2025 سے شروع ہونگے
۔پیکٹا نے شیڈول جاری کر دیا۔یکم سے چھ دسمبر تک پیپرز کی تیاری ہوگی۔8 سے19دسمبر تک سکول بیسڈ اسیسمنٹ امتحانات لئے جائینگے۔نو سے بیس دسمبر تک رزلٹ کارڈ تیارہونگے۔ پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات آئٹم بینک سسٹم سے تیار ہونگے۔پرچے اردو اور انگلش میڈیم دونوں زبانوں میں ہونگے۔