7 سے 18 دسمبرتک مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ امتحانات کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا اور 18 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کے بعد پیپرز کی مارکنگ کیلئے 23 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جبکہ مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج 31 دسمبر کو جاری کیے جائینگے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق صوبے بھر سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات مکمل ہونے کے بعد اساتذہ کو 23 دسمبر تک پیپرز کی مارکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شیڈول کے مطابق مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج 31 دسمبر کو جاری کیے جائینگیجسکے بعد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے گا۔